Chicken Manchurian
اجزاء
- بون لیس چکن تین سو گرام
- کٹا ہوا لہسن چار جوے
- پھینٹا ہوا انڈا ایک عدد
- ٹماٹو کیچپ چار کھانے کے چمچ
- چلی گارلک سوس تین کھانے کے چمچ
- کٹی شملہ مرچ ایک عدد
- کٹی ہری پیاز ایک عدد ﴿صرف ہرا حصہ﴾
- لیموں آدھا
- کٹے پائن ایپل سلائس چار عدد
- نمک حسب ذائقہ
- کالی مرچ حسب ذائقہ
- سفید مرچ حسب ذائقہ
- ووسٹر سوس دو کھانے کے چمچ
- میدہ دو کھانے کے چمچ
- کارن فلور دو کھانے کے چمچ
- :طریقہ
- چکن کو ایک باول کر اس میں لہسن، سفید مرچ، کالی مرچ، نمک، انڈا
- آٹا اور ایک چمچ آئل شامل کریں۔ اسے اچھی طرح مکس کر کے ڈیپ
- فرائی کر کے ایک طرف رکھ دیں۔
- ایک پین میں دو کھانے کے چمچ آئل گرم کریں اور اس میں کٹے لہسن کے جوے ڈال کر فرائی کریں
- اب اس میں شملہ مرچ، ہری پیاز اور سوس بھی شامل کر دیں
- اب پائن ایپل ڈال کر اسے ایک سے دو منٹ تک فرائی کریں
- پھر اس میں فرائیڈ چکن، ٹماٹو کیچپ، چلی گارلک سوس، نمک، کالیاور سفید مرچ ڈال کر مکس کریں
- ایک کپ پانی ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔
- اب ووسٹر سوس شامل کر دیں۔
- کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں گھول کر منچورین گریوی میں ڈال گاڑھا ہو جانے تک چمچہ چلاتے رہیں
- سرو کرنے سے پہلے اس پر چند قطرے لیموں کے ڈال لیں اور فرائیڈ
- رائس کے ساتھ پیش کریں
No comments:
Post a Comment